محمد عامر کیا چاہتے ہیں ، یونس خان کے جانے سے کیا فرق پڑا ، بولنگ کوچ وقار یونس نے کھل کر بتا دیا

محمد عامر کیا چاہتے ہیں ، یونس خان کے جانے سے کیا فرق پڑا ، بولنگ کوچ وقار ...
محمد عامر کیا چاہتے ہیں ، یونس خان کے جانے سے کیا فرق پڑا ، بولنگ کوچ وقار یونس نے کھل کر بتا دیا

  

ڈربی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس سابق فاسٹ باو¿لر محمد عامر کے مستقبل اور بیٹنگ کوچ یونس خان کے استعفے پر کھل کر بول پڑے ۔

وقار یونس نے ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی ملاقات کا مجھے علم نہیں ہے ، وسیم خان ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہیں وہ کسی سے بھی مل سکتے ہیں ، محمد عامر کے بارے میں بہت باتیں ہو گئیں ، اگر وہ کھیلنا ہی نہیں چاہتے تو کیا کریں ؟۔ 

بیٹنگ کوچ یونس خان کے استعفے سے متعلق وقار یونس نے کہا کہ ایک بڑے دورے سے قبل یونس خان کا جانا افسوس ناک امر ہے ، یونس خان نے بورڈ سے تعلقات کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا تھا، یونس خان بلے بازوں کے ساتھ اچھا کام کر رہے تھے ، میں کوئی عذر پیش نہیں کر رہا لیکن یہ حقیقت ہے کہ یونس کے جانے سے کرکٹ ٹیم کی تیاری متاثر ہوئی ہے ۔

پاکستان کے دورہ انگلینڈ سے متعلق بولنگ کوچ نے کہا کہ قومی ٹیم کے اٹیک سے مطمئن ہوں ، حارث سہیل کیساتھ بد قسمتی رہی ہے وہ مکمل فٹ آئے تھے ، وہ ہمیشہ فٹ رہتے ہیں اور اسی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو تے ہیں ، امید کرتا ہوں کہ بہتر ہو جائیں گے ، متحدہ عرب امارات میں تمام کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں ، شاہنواز دھانی بہت اچھی پرفامنس دے رہے ہیں ،شاہنواز دھانی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں اور مستقبل کے پلان کا حصہ ہیں ۔

آئی سی سی رینکنگ سے متعلق وقار یونس کا کہنا تھا کہ اگر کوئی باؤلر ٹاپ 10میں شامل نہیں تو یہ کوئی بری بات نہیں ، میرے نزدیک رینکنگ نہیں پاکستان کی جیت اہم ہے ، اگر پاکستان کی ٹیم کی رینکنگ اوپر جا رہی ہے تو یہ سب سے اچھی بات ہے ، پاکستان گزشتہ چار پانچ سیریز جیتا ہے ، گزشتہ تین سیریز میں پاکستانی باؤلرز نے بہت اچھی پرفارمنس دی ہے ۔

مزید :

کھیل -