کراچی،جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد

کراچی،جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد
کراچی،جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقامی عدالت نے جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں کالا جادو کے نام پر لوگوں سے جعل سازی کے معاملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے ملزم اویس اور ارسلان کی دوسری بار درخواست ضمانت مسترد کی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملزمان لوگوں سے کالا جادو کے ذریعے ہر کام حل کرنے کے بہانے پیسے بٹورتے تھے اور ملزمان نے فیس بک پر لعل مسیح کالا جادو اسپیشلسٹ ان پاکستان کے نام سے پیج بنایا ہوا تھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے متعدد شہریوں سے کالا جادو کے نام سے پیسے بٹور رکھے تھے،ملزمان نے ملکی اور غیر ملکی لوگوں سے بھی پیسے بٹورے۔

 قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے ملیر سے ملزمان کو گرفتار کیا تھا، دونوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -