سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز دوہفتے بعد کھل گئے،قیمت میں 17روپے اضافہ

 سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز دوہفتے بعد کھل گئے،قیمت میں 17روپے اضافہ
 سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز دوہفتے بعد کھل گئے،قیمت میں 17روپے اضافہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز دوہفتے بعد کھل گئے ہیں تاہم قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سندھ میں سی این جی نئی قیمت 140 روپے پر فروخت ہو رہی ہےجبکہ پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایل این جی پر لگے سیلز ٹیکس کے سبب قیمت بڑھانی پڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے اور ایل این جی کی درآمدی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جن صوبوں میں لیٹر کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 18 روپے فی لیٹر اور جہاں کلو گرام کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔

گزشتہ روز اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اٹھارہ روپے چوراسی پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -