علیزے شاہ نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
کراچی (ویب ڈیسک) خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے عمران عباس سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے نے اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور پہلا گانا ساحر علی بگا کے ساتھ ریلیز بھی کردیا ہے۔ 21 سالہ اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے عمران عباس سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، پتہ نہیں کس سے عمران عباس سے شادی کی افواہ پھیلائی ہے۔
انہوں نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شادی کے ایک پرپوزل کے بارے میں بتایا کہ جس میں شادی کے بدلے 50 تولے یا پانچ ہزار تولے سونا دینے کی پیشکش کی گئی تھی، علیزے شاہ نے اس کے جواب میں بتایا کہ ’میں نے خود بھی یہ سنا تھا مگر مجھے پوری معلومات نہیں پتہ اس کی کہ یہ کیا تھا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی اداکار عمران عباس شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔