ایم کیو ایم کا احتجاج تاریخی تھا ، مرتضیٰ وہاب نے تسلیم کرلیا
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کا احتجاج تاریخی تھا ، تاریخ میں اتنا چھوٹا احتجاج کبھی نہیں ہوا جتنا ایم کیو ایم کا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ لوگ آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو یاد کرتے ہیں ، پیپلزپارٹی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا ، علی زیدی کراچی کے ہیں لیکن شہر کا حق ادا نہیں کیا،سندھ کے وزیر اعلیٰ نے سی سی آئی میں صوبے کا مقدمہ لڑا، وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا بھی کہ آپ متنازعہ مردم شماری منظورکر رہے ہیں ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق نے سندھ کا حق ادا نہیں کیا،وعدہ کیا ہے کہ ہم آئینی حقوق پر قائم رہیں گے ، وفاقی حکومت سات سوال میں گرین لائن منصوبہ مکمل نہیں کر سکی ،حیدر آباد میں یونیورسٹی کے افتتاح کو دو سال ہو گئے مگر ہے کہاں ؟ ۔