وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ازبک سفیر کی ملاقات، تجارت کے فروغ پر گفتگو

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ازبک سفیر کی ملاقات، تجارت کے فروغ پر گفتگو
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ازبک سفیر کی ملاقات، تجارت کے فروغ پر گفتگو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ازبک سفیرنے ملاقا ت کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اورسیاحت کے فروغ پربات چیت کی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ازبک سفیر کے دوران ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان روابط کو بڑھانے پراتفاق کیا گیا اور پاکستان اورازبکستان کے درمیان ویزا معاہدوں پرپیشرفت کاجائزہل لیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اورازبکستان میں مذہبی اورثفافتی تعلقات ہیں،دونوں ممالک میں روابط مزیدمضبوط کرنے کی ضرورت ہے،لاہوراور تاشقند کے درمیان پی آئی اے کی پرواز بحال ہوچکی ہیں جبکہ ازبک شہریوں کو اب 5 دن کا ٹرانزٹ ویزا بھی جاری کیا جائے گا۔

ازبک سفیر نے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک میں ویز ا سہولیات کے معاہدے پر عمل سے روابط میں مزیداضافہ ہوگا،ہوائی سفر کی سہولت سے دونوں ممالک میں سیاحت اورکاروبار کو فروغ ملے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -