پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے کون ، علامہ طاہر اشرفی نے صاف صاف نام لے دیے 

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے کون ، علامہ طاہر اشرفی نے صاف صاف نام لے دیے 
پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے کون ، علامہ طاہر اشرفی نے صاف صاف نام لے دیے 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے واضح الفاظ میں بتا دیا کہ پاکستان میں بد امنی اور دہشتگردی کی کوششوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے جوہر ٹاو¿ن بم دھماکے کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، تمام علمائے کرام سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ملوث ہے بھارت اور اس کے حواری پاکستان میں دہشتگردی کرا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ مقامات مقدسہ کی توہین پر قانون حرکت میں آئے گا، مذہب یا مسلک کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں ،متحدہ علما بورڈ نے ایک سو دس کیسز کا فیصلہ سوا دو سال میں کیا ہے ، کوشش کی کہ کسی بے نگاہ کو سزا نہ ہو اور کسی گنہگار کو رہائی نہ ملے ، علمائے کرام سے مل کر ملک میں اخوت کا ماحول پیدا کیا ہے ، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ان کا پورا حق دیا جا رہاہے ۔

مزید :

قومی -