والدہ کیساتھ دوائی لینے گئی لڑکی قتل لیکن وجہ کیا تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

والدہ کیساتھ دوائی لینے گئی لڑکی قتل لیکن وجہ کیا تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف
والدہ کیساتھ دوائی لینے گئی لڑکی قتل لیکن وجہ کیا تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک)  نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو ماں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اپنی والدہ کے ہمراہ  عزیز فاطمہ روڈ پر دوا لینے جا رہی تھی تو ملزم غلام حسین نے فائرنگ کر دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا لیکن رشتے سے انکار پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔