آزاد کشمیر انتخابات، شہباز شریف نے انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

آزاد کشمیر انتخابات، شہباز شریف نے انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا
آزاد کشمیر انتخابات، شہباز شریف نے انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدرا ور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لیگی صدر شہباز شریف انتخابی مہم کے دوران کشمیرکے مختلف حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔

لیگی ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے دورہ کشمیرکے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کردی گئی ہے جس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے لیگی صدر اور مریم نواز کو آزاد کشمیر میں مشترکہ انتخابی مہم چلانے کی ہدایت دی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -