پنجاب کے وزرا، مشیروں کی موجیں لگ گئیں، تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ

پنجاب کے وزرا، مشیروں کی موجیں لگ گئیں، تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ
پنجاب کے وزرا، مشیروں کی موجیں لگ گئیں، تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)  پنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں دو کروڑ 21 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق پنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں میں ایک  کروڑ  13 لاکھ  80 ہزار روپے جبکہ ہاؤس رینٹ ویوٹیلیٹی الاؤنسز میں ایک  کروڑ سات لاکھ 38 ہزار کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ایک وزیر پر تنخواہ اور الاؤنسز پر سالانہ 25 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ پنجاب میں وزرا کی بنیادی تنخواہ میں 55 لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا۔ 

پنجاب میں پارلیمانی سیکریٹریز کی بنیادی تنخواہ میں45 لاکھ روپےتک اضافہ کیا گیا ہے۔ وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کو ایک  کروڑروپے کی فون کالز کی اجازت ہو گی جبکہ پیٹرول اوردیگر سٹاف سے متعلقہ اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔