آزاد کشمیر الیکشن، شیخ رشید کی ووٹ مانگنے کی آڈیو لیک ہوگئی

آزاد کشمیر الیکشن، شیخ رشید کی ووٹ مانگنے کی آڈیو لیک ہوگئی
آزاد کشمیر الیکشن، شیخ رشید کی ووٹ مانگنے کی آڈیو لیک ہوگئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) طلال چودھری نے شیخ رشید کی ووٹ مانگتے ہوئے آڈیو جاری کر دی،  آڈیو میں شیخ رشید نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی درخواست کی جبکہ سامنے والے نے کہا کہ وہ شیر کو  ہی ووٹ دے گا  ۔طلال چوہدری نے ٹویٹر  پر آڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ’یہ شیخ رشید ہی کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی۔‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر داخلہ شیخ رشید کی آڈیو جاری کر دی ۔آڈیو میں شیخ رشید 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ کسی اور شخص نے نمبر ملا کر شیخ رشیدکا تعارف کروایا او رپھر بات کروادی ، وزیرداخلہ نے بلے پر مہر لگانے کی درخواست کی لیکن فون پر دوسری طرف موجود شخص نے ووٹ دینے سے انکار کردیا اور بتایا کہ وہ ن لیگ کو ووٹ دے گا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -