مریم نواز جاتی امرا سے اسلام آباد کیلئے روانہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازجاتی امر ا سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مریم نواز کل نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف دائر کی جانے والی اپیلوں کی سماعت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز 8جولائی سے آزاد کشمیرمیں انتخابی مہم کا آغا ز بھی کریں گی۔