طارق شفیع اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی والدہ کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

طارق شفیع اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی والدہ کے انتقال پر متحدہ ...
طارق شفیع اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی والدہ کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کے تایا زاد بھائی حاجی طارق شفیع اور پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ملال کے موقع پر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام ایک تعزیتی ریفرنس ہوا جس کا اہتمام پی ایم ایل این امارات کے چیئرمین محمد غوث قادری نے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں کیا۔ تعزیتی اجلاس میں غلام مصطفی مغل، خواجہ عبدالوحید پال، چودھری خالد بشیر، سرفراز مغل، حاجی جمیل اسحق، چودھری رمضان شان، ملک شہزاد، محمد نعیم، عرفان اقبال، چودھری شاہد بشیر، راﺅ اکبر علی ساقی، محمد جاوید ، محمد اسمعیل، میاں جاوید یعقوب، راجہ ظہیر، احمد سملالوی، راجہ عابد حسین، راجہ عبدالغفور، ملک ارشد، الطاف اعوان، سردار آصف کریم، رانا وہاب، اعظم گل، ملک راحیل اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تلاوت کلام پاک ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے کی، نعت محمد علی قادری نے پڑھی اور محمد عظیم قادری نے نقابت کے فرائض انجام دئیے۔ ایصال ثواب کے بعد اجتماعی طور پر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت و بخشش اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی گئی۔

مزید :

تارکین پاکستان -