سی پیک منصوبوں سے گوادرسمیت بلوچستان میں ترقی ہوگی،وزیر اعلیٰ جام کمال

 سی پیک منصوبوں سے گوادرسمیت بلوچستان میں ترقی ہوگی،وزیر اعلیٰ جام کمال
 سی پیک منصوبوں سے گوادرسمیت بلوچستان میں ترقی ہوگی،وزیر اعلیٰ جام کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر وزیراعظم عمرا ن خان کے شکر گزار ہیں، سی پیک منصوبوں سے گوادرسمیت بلوچستان میں ترقی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کے دورا ن وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے بلوچستا ن کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں،سی پیک کے تحت مغربی روڈ پر تعمیراتی کا م جاری ہے، گوادرمیںٹیکنکل کالج اور پہلی یونیورسٹی کاقیام عمل میں لایاجارہاہے،تاریخ میں پہلی بار صوبے کی ترقی کے لئے خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے13ارب روپے مختص کئے گئے ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بلوچستان کے عوام کے لئے خوشحالی لائے گی۔