مخالفین پر گولیاں چلا کر ووٹ کو عزت نہیں دلوائی جاسکتی۔۔ بلاول بھٹو مسلم لیگ ن پر برس پڑے 

مخالفین پر گولیاں چلا کر ووٹ کو عزت نہیں دلوائی جاسکتی۔۔ بلاول بھٹو مسلم لیگ ...
مخالفین پر گولیاں چلا کر ووٹ کو عزت نہیں دلوائی جاسکتی۔۔ بلاول بھٹو مسلم لیگ ن پر برس پڑے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نکیال(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے صدر چودھری لطیف اکبرپر حملہ ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والوں نے کروایا ہے ،یہ حملہ قابل مذمت ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کو کہتا ہوں کہ مخالفین پر گولیاں یاپتھر برسا کر ووٹ کو عزت نہیں دلوائی جاسکتی، ووٹ کوعزت عوام کی خدمت سے ملتی ہے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے ن لیگ کی ترقی اورعمران خان کی تبدیلی کو دیکھ لیاہے،عمران خان نے ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کر کے لوگوں کوبےروزگارکردیا،50لاکھ گھربنا نے کاوعدہ کیالیکن انکروچمنٹ کے نام پرغریبوں کے گھروں کوگرادیاگیا، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں ووٹ کو جو عزت دی وہ بھی سب کے سامنے ہے،ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم لوگ نہ بندوق اٹھائیں گے اور نہ کسی پر پتھر برسائیں گے، ہم عوام کی طاقت سے مودی ، کٹھ پتلی وزیرا عظم عمران خان اور ووٹ کی عزت کا جھوٹا مطالبہ کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی کواصل شکست تب ہوگی جب آزادکشمیرکے عوام خوشحال ہوں گے،آزادکشمیرکے عوام کومعاشی طورپرمضبوط بنائیں گے،پیپلزپارٹی عوام کےساتھ کھڑی رہے گی،عمران خان کی طرح تنہانہیں چھوڑیں گے،کشمیرپرسودے بازی ہرگزقبول نہیں کریں گے۔جب مودی نے حملہ کیاتوبزدل وزیرا عظم نے اسمبلی فلورپرکہاکہ میں کیاکروں،مودی نے کشمیرکی حیثیت تبدیل کی توبزدل نے ہائی وے کانام سری نگرہائی و ے رکھ دیا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 5جولائی قوم کیلئے سیاہ ترین دن ہے،آج ہی کے دن ذوالفقارعلی بھٹوکی حکومت کاخاتمہ کیاگیا،ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا،حکمران اب پیپلزپارٹی کے جیالوں سے خوفزدہ ہیں،جب تک ایک جیالاہے ان کاہرمنصوبہ ناکام بنائیں گے۔

مزید :

قومی -