افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے طالبان سے گفتگو کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم 

افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے طالبان سے گفتگو کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم 
افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے طالبان سے گفتگو کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا حل سیاسی گفتگو  کو قرار دے دیا، کہا کہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے طالبان سے گفتگو کیلئے تیار ہیں۔
گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گوادر تیزی سے ترقی کر رہا ہے ، گوادر وسطی ایشیا کے ساتھ منسلک ہو رہا ہے ، ہمارے معاہدے تاجکستان جیسے ممالک کے ساتھ ہو رہے ہیں ، انشااللہ کئی ممالک کا مال گوادر کے ذریعے جائے گا جس سے اس علاقے سمیت پورے پاکستان میں خوشحالی آئے گی ، لیکن ہمیں صرف ایک خدشہ ہے کہ افغانستان میں انتشار نہ پھیلے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگر افغانستان میں انتشار پھیلتا ہے تو اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے ایران کے صدر سمیت دیگر ہمسائیوں سے بھی افغانستان کے مسئلے پر بات چیت ہوئی ہے ، تمام ہمسائیہ ممالک کو افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل نکالنے پر زور دے رہے ہیں ، خدا نخواستہ افغانستان میں سول وار ہو گئی تو وہاں کے عوام کو جو نقصان پہنچے گا وہ تو پہنچے گا مگر اس کا اثر پورے خطے پر ہوگا، لہذا ہم افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کیلئے افغان طالبان سے گفتگو کرنے کو بھی تیار ہیں ۔

مزید :

قومی -