’کرکٹ کے بلے پڑوسی کی بیوی کی طرح ہوتے ہیں‘ بھارتی کرکٹر دنیش کارتک کا غیر مہذب بیان سامنے آگیا

’کرکٹ کے بلے پڑوسی کی بیوی کی طرح ہوتے ہیں‘ بھارتی کرکٹر دنیش کارتک کا غیر ...
’کرکٹ کے بلے پڑوسی کی بیوی کی طرح ہوتے ہیں‘ بھارتی کرکٹر دنیش کارتک کا غیر مہذب بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نے کرکٹ کے بلوں کو دوسروں کی بیوی سے تشبہہ دے دی جس پر تنقید کے بعد انہوں نے معافی مانگ لی ۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران تبصرے کے دوران 36 سالہ بلے باز اپنے ریمارکس کے باعث تنازع میں پھنس گئے تھے۔ دنیش کارتک نے کہا تھا کہ ’بیٹسمینوں کو بلے پسند نہیں آرہے حالانکہ ان کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے، ایسا نہیں لگتا کہ زیادہ تر بلے بازوں کو اپنے بلے پسند نہیں ہوتے ،انہیں کسی دوسرے کا بیٹ پسند ہے،بلے پڑوسی کی بیوی کی طرح ہیں ، وہ ہمیشہ دوسروں کے پسند آتے ہیں‘۔
دنیش کارتھک کے اس تبصرے کے فورا بعد ہی بھارتی کرکٹر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننا شروع ہوگئے کیونکہ بہت سارے کرکٹ پرستاروں اس غیر سنجیدہ تبصرے پر دنیش کارتھک کے خلاف محاذ کھول دیا۔اس ردعمل کے بعد کارتک نے معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسرے ون ڈے کے دوران پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگنا چاہتا ہوں،میرا ایسی کوئی بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں سب غلط کہہ گیا جس کے لیے معافی چاہتا ہوں، جو میں نے کہا وہ یقینی طور پر صحیح بات نہیں تھی۔  

مزید :

کھیل -