ترکی کے فوجی کمانڈر کو صدر پاکستان نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

ترکی کے فوجی کمانڈر کو صدر پاکستان نے بڑے اعزاز سے نواز دیا
ترکی کے فوجی کمانڈر کو صدر پاکستان نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے کمانڈر جنرل امیت دندار کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔

ایوانِ صدر میں ترک فوج کے کمانڈر کو نشانِ امتیاز ملٹری عطا کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ اعزاز انہیں پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

جنرل امیت دندار نیٹو اور افغانستان میں کمانڈر سمیت ترکی کی فوج میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ تقریب میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی سمیت اعلیٰ فوجی و سول حکام نےشرکت کی۔

مزید :

قومی -