25 لاکھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین، ملزم کون نکلا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹی ڈویژن پولیس نے خود کو زخمی کرکے 25لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل امانت نامی ڈرائیور نے 25 لاکھ روپے غائب کرکے خود کو زخمی کیا اور پولیس کو کال کی کہ اس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔تاہم دوران تفتیش ملزم نے واردات کا اعتراف کرلیا۔ملزم امانت کے مطابق اس نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا اور خود کو زخمی حالت میں ظاہر کیا۔ڈی ایس پی اشتیاق خان کے مطابق ملزم نے آپنی انکھوں میں پٹی باندھی اور دیوار کے ساتھ سر کو مار کر زخمی کیا۔ملزم اپنے مالک الماس کی 25 لاکھ کی رقم لینے گیا جو راستے میں اسکی نیت بدل گئ۔پولیس کی تفتیش نے سارا پول کھول کر رکھ دیا۔ملزم امانت کے قبضہ سے رقم برآمد کر کے حقیقی مالک الماس کے حوالے کر دی گئ ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی سٹی حسن جہانگیر نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے انکا کہنا تھا کہ ملزم جتنا بھی شاتر ہو قانون کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکتا۔