چپکے چپکے کی "مِشی" ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

چپکے چپکے کی "مِشی" ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا
چپکے چپکے کی
سورس: Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان سپیشل ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں "مشی" کا کردار نبھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

انسٹا گرام پر اپنے ایک پیغام میں ایمن سلیم نے مزید اداکاری نہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دل میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کیلئے بہت محبت ہے اس لیے اداکاری سے کنارہ کش ہونے کے باوجود وہ انڈسٹری سے رابطے میں رہیں گے۔ اداکارہ نے مداحوں سے کہا کہ وہ انسٹاگرام کے ذریعے بتائیں گی کہ وہ آگے کیا کرنے جا رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -