شہریوں نے بہادری کی مثال قائم کردی، 78 وارداتوں میں مطلوب ڈاکو واردات کے دوران پکڑ لیا

شہریوں نے بہادری کی مثال قائم کردی، 78 وارداتوں میں مطلوب ڈاکو واردات کے ...
شہریوں نے بہادری کی مثال قائم کردی، 78 وارداتوں میں مطلوب ڈاکو واردات کے دوران پکڑ لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موہنی روڈ پر شہریوں نے واردات کرنے والے ڈاکو  کو پکڑ کر درگت کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق موہنی روڈ چکن پوائنٹ پر  ڈکیتی کی کوشش  کے دوران دکاندار اور شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر درگت کا نشانہ بناڈالا۔ڈاکو ابوہریرہ نے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی کوشش کی تاہم اسد دوران  شہریوں نے اسے  دبوچ لیا ۔شہریوں نے ڈاکو کی خوب درگت بنائی،بعدازاں پولیس کے حوالہ کر دیا ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف  مختلف تھانوں میں 78 مقدمات درج  ہیں۔ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -