سپین میں ماسک کی پابندی کے خاتمے کے بعد کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ 

سپین میں ماسک کی پابندی کے خاتمے کے بعد کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ 
سپین میں ماسک کی پابندی کے خاتمے کے بعد کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ 

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپین کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ہونے والے نئے اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ سپین میں کل 12563 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ سپین ہائی رسک زون میں پہنچ گیا ہے اور یہ کیفیت ماسک کی پابندی ختم ہونے کے بعد سامنے آئی ہے، ان میں سے 6606 گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں اور مزید 82 اموات کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد80911 ہوچکی ہے،

پچھلے 14 دنوں میں وائرس کے سامنے آنے والے واقعات میں 18 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،یہ 14 مئی کے بعد سب سے زیادہ واقعات ہیں،سپین میں کورونا کے آغاز سے لیکر اب تک ملک میں مثبت کیسیز کی کل تعداد 38 لاکھ 33 ہزار868ہوچکی ہے،جمعہ کے روزمجموعی طورپر2412 مریضوں کوویڈ -19 کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جوجمعرات کی نسبت 55 فیصد زیادہ ہے،ہسپانوی ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں دباو قدرے بڑھ گیا ہے اور 586 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -