دبئی میں پکڑی گئی یوکرینی ماڈلز نے اپنے ملک جا کربھی برہنہ فوٹوشوٹ کروا ڈالا

دبئی میں پکڑی گئی یوکرینی ماڈلز نے اپنے ملک جا کربھی برہنہ فوٹوشوٹ کروا ڈالا
دبئی میں پکڑی گئی یوکرینی ماڈلز نے اپنے ملک جا کربھی برہنہ فوٹوشوٹ کروا ڈالا

  

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) رواںسال دبئی میں ایک ہوٹل کی بالکونی میں برہنہ فوٹوشوٹ کرانے والی یوکرین کی ماڈلز نے اب اپنے ملک میں ویسا ہی شرمناک فوٹوشوٹ کراڈالا۔

 دی مرر کے مطابق دبئی میں برہنہ فوٹوشوٹ کرانے کے بعد ان ماڈلز کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تھا تاہم چند دن قید میں رکھنے کے بعد ہی انہیں رہا کرکے واپس یوکرین بھیج دیا گیا تھا۔ اب انہوں نے یورو2020میں اپنے ملک کی فٹ بال ٹیم کی حمایت کے لیے برہنہ فوٹوشوٹ کرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فوٹوشوٹ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کرایا گیا، جس میں دبئی میں گرفتار رہنے والی 27سالہ ماڈل یانا گرابوشچکو بھی شامل تھی۔ یانا، جو ماڈلنگ کے علاوہ پیشہ ور وکیل بھی ہے، کا کہنا تھا کہ ”ہماری فٹ بال ٹیم ہمارا فخر ہے اور ہم فتح پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم اپنی ٹیم کے تمام میچز دیکھ رہی ہیں اور ان کی جیت کے لیے دعاگو ہیں۔“ واضح رہے کہ یوکرین کی ٹیم یورو 2020کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی تھی جب ان ماڈلز نے اپنی ٹیم کی حمایت میں یہ فوٹوشوٹ کرایا۔ تاہم گزشتہ روز انگلینڈ نے یوکرین کو کوارٹر فائنل میں چار صفر سے شکست دے دی۔

مزید :

بین الاقوامی -