مردانہ طاقت کی گولی ’ویاگرا‘کن علاقوں میں زیادہ استعمال ہوتی ہے؟ برطانوی ماہرین کاحیران کن انکشاف

مردانہ طاقت کی گولی ’ویاگرا‘کن علاقوں میں زیادہ استعمال ہوتی ہے؟ برطانوی ...
مردانہ طاقت کی گولی ’ویاگرا‘کن علاقوں میں زیادہ استعمال ہوتی ہے؟ برطانوی ماہرین کاحیران کن انکشاف

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ماہرین نے نئی تحقیق میں جنسی طاقت کی گولی ’ویاگرا‘ کے استعمال کے متعلق دلچسپ انکشاف کر ڈالا ہے۔ اس گولی کے استعمال سے متعلق اعدادوشمار کا تجزیہ کرنے کے بعد ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ گولی نسبتاً غریب علاقوں میں زیادہ استعمال کی جارہی ہے۔

 دی مرر کے مطابق یارکشر کا علاقہ اس گولی کے استعمال میں پہلے نمبر پر آیا۔ اس علاقے کا شہر ڈان کاسٹرپہلے، بریڈفورڈ دوسرے اور روتھرہیم تیسرے نمبر پر آیا جہاں برطانیہ میں سب سے زیادہ ویاگرا استعمال کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لندن کے مغربی علاقے ہونزلو، ہلنگڈن اور آکسفورڈشر اور بکنگھم شر کی امیر کاﺅنٹیزوہ علاقے تھے جہاں ویاگرا سب سے کم استعمال ہو رہی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج میں یونیورسٹی آف برمنگھم اور واروِک بزنس سکول کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ”اس تحقیق میں مردوں میں ایستادگی کے مسئلے کا مالی حالت سے گہرا تعلق سامنے آیا ہے۔ جن علاقوں میں غربت ہے، وہاں مرد زیادہ اس مسئلے سے دوچار ہیں جبکہ امیر علاقوں میں مردوں میں ایستادگی کا مسئلہ کم پایا جاتا ہے۔اس کا سبب جاننے کے لیے اس موضوع پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -