بچے کو ڈھال بنا کر اغواءکرنے کا الزام، معروف کھلاڑی کو گولیاں مار دی گئیں

بچے کو ڈھال بنا کر اغواءکرنے کا الزام، معروف کھلاڑی کو گولیاں مار دی گئیں
بچے کو ڈھال بنا کر اغواءکرنے کا الزام، معروف کھلاڑی کو گولیاں مار دی گئیں
سورس: Pixabay (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اپنے ہمسائے کو قتل اور بچے کو ڈھال بنانے کے لیے اغواءکرنے والے فٹ بالر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ برطانوی شہر ملٹن کینیس میں پیش آیا جہاں 24سالہ فٹ بالر اوڈیشوکوما کیلوین اگوینی نے ایک بچے کو اغواءکیا۔ بچے کو چیخ و پکار کرتے دیکھ کر 38سالہ ہمسایہ رچرڈ ووڈکک آگے آیا اور اسے ملزم سے چھڑانے کی کوشش کی جس پر ملزم نے رچرڈ کو گولیاں مار دیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ہمسائے کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے بچے سمیت خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا اور پولیس کی وارننگ کے باوجود سرنڈر نہ کیا، بلکہ بچے کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیتا رہا، جس پر پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا اور بچے کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق بچہ محض 2سال کا تھا اور خوف سے چیخ و پکار کر رہا تھا۔ اغواءکار کو پولیس کی طرف سے چار گولیاں ماری گئیں۔ بچہ شدید زخمی حالت میں بازیاب ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔تاحال اس واردات سے متعلق دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید :

برطانیہ -