دوستی سے انکار پر نوجوان کی لڑکی کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

دوستی سے انکار پر نوجوان کی لڑکی کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا
دوستی سے انکار پر نوجوان کی لڑکی کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں دوستی سے انکار پر ایک اوباش نے لڑکی پر تیزاب پھینک ڈالا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے پہاڑی پورہ علاقے میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت فرحاد کے نام سے ہوئی ہے جو افغان کالونی کا رہائشی ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے لڑکی کو دوستی کرنے کو کہا تھا جس سے انکار پر اس نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کو تیزاب گردی کے اس واقعے میں کافی زخم آئے ہیں اور اس کا علاج جاری ہے۔ چند روز قبل ہی خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ایک 20لڑکی پر تیزاب پھینکنے کی واردات ہوئی تھی۔لڑکی اپنے گھر کے صحن میں اپنی 50سالہ والدہ کے ہمراہ سو رہی تھی۔ آدھی رات کو بیٹی کی چیخ و پکار سن کر ماں کی آنکھیں کھلی اور اس نے دیکھا کہ کوئی شخص اس کی بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا ہے۔ تاحال اس واقعے کا ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ 

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -