محبوبہ کیساتھ ہوٹل کے کمرے میں موجود شخص نے برہنہ حالت میں دوڑ لگادی، جان سے بھی گیا مگر وجہ کیا بنی؟

 محبوبہ کیساتھ ہوٹل کے کمرے میں موجود شخص نے برہنہ حالت میں دوڑ لگادی، جان سے ...
 محبوبہ کیساتھ ہوٹل کے کمرے میں موجود شخص نے برہنہ حالت میں دوڑ لگادی، جان سے بھی گیا مگر وجہ کیا بنی؟

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ایک نوجوان اپنی محبوبہ کے باپ کے خوف سے عمارت کی 13ویں منزل سے کود کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

 گلف نیوز کے مطابق نوجوان اپنی محبوبہ کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں تھا جب اسے پتا چلا کہ لڑکی کا باپ ان کے پیچھے ہوٹل میں پہنچ گیا ہے۔ لڑکا لڑکی کے باپ سے بچنے کے لیے بھاگ کر برہنہ حالت میں ہی بالکونی میں آ گیا اور اس کے ساتھ لٹکنے کی کوشش کی تاکہ لڑکی کے باپ کی نظروں میں نہ آ سکے۔

رپورٹ کے مطابق اس کوشش میں لڑکے کا ہاتھ چھوٹ گیا اور وہ تیرہویں منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے باپ نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھااورہوٹل میں ان کے کمرے کے دروازے پر پہنچ گیا تھا، جس پر بوکھلا کر لڑکے نے بالکونی کے ساتھ لٹک کر جان بچانے کی کوشش کی مگر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے اور کیس میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -