پاکستان انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے لیے تیار، آئی سی سی کو درخواست بھجوادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو درخواست دیدی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے چیمپینز ٹرافی، ورلڈ کپ، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی کی درخواستیں دی گئی ہیں۔آئی سی سی نے اگلے سرکل کے ایونٹس کے لیے17 ممالک سے ابتدائی درخواستیں ملنے کی تصدیق کی ہے،ایونٹس کی میزبانی کی درخواست دینے والوں میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ وائٹ بال ایونٹس کے اگلے سرکل کا آغاز 2023 کے بعد سے ہو گا۔ ممبرز ممالک سے ملی درخواستوں پر پہلے مرحلے میں عمل کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل ویمنز اور انڈر 19 ایونٹس کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔ اگلے سرکل 31-2024 میں دو آئی سی سی ورلڈکپ، 4 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور 2چیمپینز ٹرافی شامل ہیں۔