کوریا میں لڑکیوں کے ہاسٹل میں زبردستی گھسنے والا چینی شہری گرفتار

کوریا میں لڑکیوں کے ہاسٹل میں زبردستی گھسنے والا چینی شہری گرفتار
کوریا میں لڑکیوں کے ہاسٹل میں زبردستی گھسنے والا چینی شہری گرفتار

  

سیول( رضا شاہ) جنوبی کوریا میں بیس سالہ چینی شہری کو یونیورسٹی کے اندر گھس کر لڑکیوں کے ہاسٹل میں توڑ پھوڑ کرنے اور عمارت کے اندر کی ویڈیوز بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دارالحکومت سیول کی پولیس کے ایک تحقیقاتی افسر نے بتایا کہ یہ چینی شہری رات کو 9 بج کر 30 منٹ کے قریب چھپ کر لڑکیوں کے ہاسٹل کی بلڈنگ میں داخل ہوا اور وہاں پر نہ صرف اس نے ویڈیوز بنائیں بلکہ وہ ویڈیوز دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر جب پولیس لڑکیوں کے ہاسٹل پہنچی تو یہ چینی شہری بلڈنگ کے ایک کونے میں چھپا ہوا تھا جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں چینی شہری نے بتایا کہ وہ لڑکیوں کے ہاسٹل میں ایک لڑکی کو ملنے گیا تھا جس سے وہ دوستی کا خواہشمند ہے لیکن وہ لڑکی ہر دفعہ اس کو انکار کر دیتی تھی۔ پولیس نے کوریا میں موجود چینی سفارتخانے کو چینی شہری کے جرم کے بارے میں اطلاع دے دی ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ اصل معاملہ کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -