مولانا طارق جمیل نے ایک اور شہر میں ’ایم ٹی جے ‘کے سٹور کا افتتاح کردیا
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے لاہور اور کراچی کے بعد فیصل آباد میں کپڑوں کے برانڈ ’ایم ٹی جے ‘کے سٹور کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ان کے ساتھی اور دیگر ایگزیکٹوز بھی موجود تھے، مولانا طارق جمیل نے سٹور کا افتتاح کیا اور خصوصی دعا بھی کی۔
سٹور میں موجود تمام ملبوسات مشرقی طرز کے ہیں، جن میں فارمل، عروسی، سلے اور ان سلے سمیت ہر طرح کے ملبوسات دستیاب ہیں۔ایم ٹی جے کی جانب سے جوتے اور پرفیومز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔مولانا طارق جمیل کے برانڈ کی مصنوعات کی قیمتیں عام مارکیٹ سے مطابقت رکھتے ہوئے 2 ہزار سے 5 ہزار روپے کے درمیان ہیں۔
MTJ - Tariq Jamil Outlet Opening in Faisalabad. pic.twitter.com/yaPXdHkZKp
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) July 5, 2021