پی ٹی آئی سپین نظریاتی پینل کا انٹرا پارٹی الیکشن 22-2021 کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس ، پینل کے مرکزی رہنماؤں کی شرکت

 پی ٹی آئی سپین نظریاتی پینل کا انٹرا پارٹی الیکشن 22-2021 کے سلسلے میں ...
 پی ٹی آئی سپین نظریاتی پینل کا انٹرا پارٹی الیکشن 22-2021 کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس ، پینل کے مرکزی رہنماؤں کی شرکت

  

بارسلونا (ارشد نذیرساحل )  پاکستان تحریک انصاف نظریاتی پینل سپین کا انٹرا پارٹی الیکشن 2021 تا 2022 کے لئے مرکزی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بادالوناسپین  میں منعقد ہوا جس میں پینل کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی-مشاورتی اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی ممبرشپ کمپین کے حوالے سے مشاورت کی گئی اس موقع پر تمام رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت ہمیں آئینی طور پر اوورسیز کے تمام ممالک میں الیکشن کے ذریعے قیادت کے چناو کی جمہوری طریقے سے اجازت دیتی ہے جو انتہائی خوش آئند ہے-انہوں نے کہا کہ ہم سپین میں پارٹی کے بنیادی ممبران میں سے ہیں جنہوں نے آج سے نو سال قبل انٹرا پارٹی الیکشن کی سپین میں بنیاد رکھی تھی اور اس وقت سے ہم الیکشن کا حصہ بنتے چلے آ رہے ہیں۔ 

مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چونکہ گزشتہ کئی برسوں  سے ہم بلا مقابلہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے آ رہے ہیں لیکن اس دفعہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے مقابلے کے لئے پینل آ رہا ہے جس کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں-انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ہم تمام وہ لوگ حصہ لیتے ہیں جن کا تعلق ایک نظریے،ایک وژن،ایک ہی قیادت اور ایک ہی جماعت سے ہے جماعت آئینی طور پر پینلز کے ذریعے الیکشن کی اجازت دیتی ہے جو انتہائی جمہوری ہے-دوسرے پینل میں موجود تمام بھائیوں کا اور ہمارا انتہائی مضبوط جماعتی رشتہ ہے اور جو بھی پینل منتخب ہوا اس کے بعد ہم اکھٹے ہو کر پاکستان تحریک انصاف کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے-

اجلاس میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ کچھ لوگ کسی خاص علاقے کا تاثر قائم کرنا چاہ رہے ہیں جس کی کبھی بھی جماعت میں اجازت موجود نہیں ہے ہم سب پاکستانی ہیں اور ہماری جماعت پاکستان میں چاروں صوبوں کے اندر موجود ہے اور اوورسیز میں بھی پاکستان کے تمام شہروں سے لوگ آباد ہیں اور ہم ایک سب سے پہلے ایک پاکستانی اور اس کے بعد ایک انصافین ہونے کے ناطے سے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیتے رہے ہیں اور لیں گے ہمارا کوئی مخصوص علاقہ یا مخصوص برادری سے پہچان موجود نہیں ہماری پہچان ہمارا ملک پاکستان ہے جس پر ہمیں فخر ہے-

اجلاس میں اس بات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ ہم سپین بھر سے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے چاہنے والوں کی ممبر شپ کریں گے اور ایک بہت بڑی ممبر شپ کے ساتھ الیکشن میں بھرپور طریقے سے کامیابی کے لئے جائیں گے-سپین بھر میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کیا ہوا ہے اور نظریاتی پینل کیساتھ سپین بھر سے لوگ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ہم جلد سپین کے دوسرے شہروں میں ممبر شپ کے لئے روانہ ہوں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں بڑے مارجن سے جیت ہمارا مقدر ہو گی-

مشاورتی اجلاس میں امیدوار برائے صدر شیراز بھٹی،امیدواربرائے سینئر نائب صدر قاسم علی جھکڑ،سابق صدر پی ٹی آئی سپین محمد شہباز ملک،سابق صدر پی ٹی آئی سپین شہزاد اصغر بھٹی،سابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سپین چوہدری عبدالصبور،سینئر راہنما پی ٹی آئی سپین سید ذوالقرنین شاہ،سابق سیکریٹری ایجوکیشن اینڈ کلچر پی ٹی آئی سپین ڈاکٹر ہما جمشید بشیر،سابق سیکریٹری بزنس افیئرز پی ٹی آئی سپین عمران یونس صندل،سابق نائب صدر پی ٹی آئی سپین خاور شہزاد ،سابق ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری ارشد محمود مانگٹ،سابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سپین چوہدری ناصر محمود جیو ونجل،سابق سیکریٹری فائنانس پی ٹی آئی سپین شیخ فاروق احمد،سابق آرگنائزر پی ٹی آئی سپین دلشاد فاضل بھٹی،سابق ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل محمد اسلم گورسی،سابق نائب صدر پی ٹی آئی سپین چوہدری امتیاز احمد،سابق سیکریٹری یوتھ ونگ پی ٹی آئی سپین چوہدری افتخار حاکم،سابق ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل پی ٹی آئی سپین ڈاکٹرثاقب حمید،سابق سیکریٹری سوشل میڈیا تصور حسین،سابق ایونٹ آرگنائزر پی ٹی آئی سپین ظہور احمد کمبوہ،سابق نائب صدر پی ٹی آئی سپین شہزاد جرال،سینئر راہنما پی ٹی آئی غلام جیلانی حمید،سینئر راہنما پی ٹی آئی سپین شمس الحق، محمد وقاص، میاں عمران تبسم،سید توقیر حسین شاہ،افضال احمد چیمہ، مرتضی ہنجرہ،محمد افضل، فیض الرحمان،شیراز جرال،عاطف جرال،شہباز جرال،قاسم جرال،مرزا شکیل احمد اور دیگر نے شرکت کی-

مزید :

تارکین پاکستان -