’بابراعظم کو پہلے چھ اوورز میں یہ کام کرنے کی ضرورت ہے‘ وسیم اکرم نے مفید مشورہ دے دیا

’بابراعظم کو پہلے چھ اوورز میں یہ کام کرنے کی ضرورت ہے‘ وسیم اکرم نے مفید ...
’بابراعظم کو پہلے چھ اوورز میں یہ کام کرنے کی ضرورت ہے‘ وسیم اکرم نے مفید مشورہ دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو پہلے چھ اوورز میں ڈاٹ بال کی شرح کو کم کرنا ہو گا ۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں کو مسلسل سیکھتے ہوئے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، کوچ میدان میں جاکر میچ کی صورتحال کے بارے میں نہیں بتا سکتا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو اپنی ذہانت سے سیکھنا اور پرفارم کرنا ہوتا ہے، پی ایس ایل کے6سیزنز میں کوئی ابھرتا ہوا بیٹسمین سامنے نہیں آیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اپنے کھیل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل -