’ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں ‘ ترک بری فوج کے کمانڈر سے ملاقات میں آرمی چیف کا بیان 

’ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں ‘ ترک بری فوج کے ...
’ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں ‘ ترک بری فوج کے کمانڈر سے ملاقات میں آرمی چیف کا بیان 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل امیت کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ سطح پر فوجی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور تربیتی، انسداد دہشتگردی امور میں تعاون میں وسعت پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر جنرل امیت نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ترک بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ادھرآرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں۔

مزید :

قومی -