شہری پر تشدد کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف ایکشن لے لیا گیا

شہری پر تشدد کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف ایکشن لے لیا گیا
شہری پر تشدد کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف ایکشن لے لیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی نے شہری پر تشدد کرنے والے ایس ایچ او لاری اڈا سیف اللہ نیازی کو معطل کردیا ہے۔

سیف اللہ نیازی کی چند روز قبل شہری پر تشدد کرنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی۔فوٹیج میں ایس ایچ او کو شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔سیف اللہ نیازی اس سے قبل لٹن روڈ میں شہری کو پانجا  لگوانے بھی پر بھی معطل ہوچکے ہیں۔سیف اللہ نیازی کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ان کی جگہ انچارج چوکی میو ہسپتال سب انسپکٹر محمد جمیل  کو ایڈیشنل ایس ایچ او لاری اڈہ تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -