محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی پیشگوئی کردی
سورس: Pxfuel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کے روز ملک کے اکثر حصوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سورج نے سندھ پر خوب آگ برسائی جہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نوکنڈی ، سبی اور شہید بینظیر آباد میں سورج کا پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -