"مشکل ہے آگے زندگی" منگنی ہوتے ہی عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو ماضی یاد دلا دیا

"مشکل ہے آگے زندگی" منگنی ہوتے ہی عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو ماضی یاد دلا دیا
سورس: Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکار عاصم اظہر نے ماڈل گرل میرب علی کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ منگنی ہونے کے باوجود وہ اپنی سابق محبوبہ ہانیہ عامر کو نہیں بھولے اور ان کا نام لیے بغیر ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

عاصم اظہر نے اپنے ٹویٹ میں ذومعنی انداز میں مبینہ طور پر ہانیہ عامر کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ انہوں نے لکھا "جب میں نے کہا تھا کہ "مشکل ہے آگے زندگی" تو تمہیں میری بات سننی چاہیے تھے۔ یہ عاصم اظہر کے اس گانے کے بول ہیں جو انہوں نے ایک فیشن شو میں ہانیہ عامر کیلئے گایا تھا۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر نے ماڈل گرل میرب علی کے ساتھ منگنی کرلی ہے تاہم انہوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ اس منگنی سے پہلے وہ ہانیہ عامر کے ساتھ طویل عرصے تک ریلیشن شپ میں رہے اور ان کے دوست یہ پیشگوئیاں کر رہے تھے کہ دونوں بہت جلد شادی کرلیں گے تاہم شادی سے پہلے ہی دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

مزید :

تفریح -