جنوبی کوریا میں شراب میں دھت شوہر نے پوچھے بغیر قرضہ لینے پر بیوی کو قتل کردیا

جنوبی کوریا میں شراب میں دھت شوہر نے پوچھے بغیر قرضہ لینے پر بیوی کو قتل کردیا
جنوبی کوریا میں شراب میں دھت شوہر نے پوچھے بغیر قرضہ لینے پر بیوی کو قتل کردیا

  

سیول( رضا شاہ) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے ینگدونگپو کے علاقے کی پولیس نے 60 سالہ شخص کو اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدہ مرد پر الزام ہے کہ اس نے اپنے گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی کی اور تیز دھار آلے سے اس کے سر پر وار کرتے ہوئے اسے قتل کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم اس وقت شراب کے نشے میں تھا اور اسے اس بات پر غصہ تھا کہ بیوی نے اس سے پوچھے بغیر قرض لیا تھا۔ ملزم نے قتل کے الزام سے بچنے کے لیے بیوی کی لاش کو باہر گلی میں پھینک دیا تھا تاکہ لوگ اسے خودکشی سمجھیں اور پھر ایک شہری کی اطلاع پر پولیس نے اس کی بیوی کی لاش کو وہاں سے اٹھایا۔ پولیس کے مطابق ساٹھ سالہ شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اقرار کر لیا ہے اور پولیس اس کیس میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -