بجلی کی تاروں میں کرنٹ، نہروں میں پانی، ہسپتالوں میں دوائی اور حکمرانوں میں سچائی نہیں، سراج الحق

بجلی کی تاروں میں کرنٹ، نہروں میں پانی، ہسپتالوں میں دوائی اور حکمرانوں میں ...
بجلی کی تاروں میں کرنٹ، نہروں میں پانی، ہسپتالوں میں دوائی اور حکمرانوں میں سچائی نہیں، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا۔ 18،18گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے ، حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔ وزیراعظم نے قوم کو 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی 3 تاریخیں دیں، ہر بار ڈیڈ لائن گزرنے پر نئی تاریخ دے دی جاتی ہے۔ حکمرانوں کے گھوڑے ائیرکنڈیشن کمروں میں اور غریبوں کے بچے گرمی میں تڑپ رہے ہیں۔ قوم کے ساتھ مذاق اور ظلم بند کیا جائے۔

منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے طویل المیعاد منصوبوں کے دعوے کیے جا رہے ہیں  لیکن پورا نظام ایڈہاک ازم پر چلتا ہے۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے ابھی تک اپنی ذات سے آگے دیکھنا شروع نہیں کیا۔ بجلی کی تاروں میں کرنٹ، نہروں میں پانی، ہسپتالوں میں دوائی نہیں اور حکمرانوں میں سچائی نہیں۔ ظالم اشرافیہ اللہ سے توبہ کرے ، اگر ظلم جاری رہا تو انہیں اپنے اعمالوں کی سزا بھگتنا ہو گی۔ مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ قوم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو مسترد کر کے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔
امیر جماعت نے سندھ کے بعد پنجاب میں لمپی سکن وائرس کی وجہ سے کسانوں کے مویشیوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کی نالائقی کی وجہ سے اب تک ہزاروں جانور ہلاک اور لاکھوں تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ذمہ دار محکمے کہیں دکھائی نہیں دیتے،غریب کسان رُل گئے ہیں۔ جن لوگوں کے پاس دو تین جانور ہیں اور گزر بسر انہی کو پالنے، دودھ اور گوشت بیچنے میں ہوتا ہے، ان کے پاس روزی کمانے کا وسیلہ مستقل طور پر ختم ہو چکا ہے۔حکومت نے تاحال غریب کسانوں کو ریلیف دینے کا کوئی بندوبست نہیں کیا۔

مزید :

قومی -