ہنزہ کے پہاڑی سلسلے میں لاپتا پیرا گلائیڈر کو تلاش نہ کیا جاسکا

ہنزہ کے پہاڑی سلسلے میں لاپتا پیرا گلائیڈر کو تلاش نہ کیا جاسکا

  

 ہنزہ (این این آئی)ہنزہ کے مشہور پہاڑی سلسلے لیڈی فنگر کے قریب لاپتا ہونے والے پیرا گلائیڈر کی ہیلی کاپٹر سے تلاش کا آپریشن روک دیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے تلاش کا کام شروع کیاگیا لیکن پہلے مرحلے میں پیرا گلائیڈر کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔ گزشتہ ایک ماہ سے ہنزہ میں پیراگلائیڈنگ کرنے والی ٹیم کا ایک رکن ہفتے کی شام کو ہنزہ کے مشہور پہاڑی سلسلے لیڈی فنگر کے قریب لاپتا ہو گیاتھا۔

 فرانس سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ زیویر کی تلاش کے لیے ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ رات کو 18 رکنی ریسکیو ٹیم روانہ کی تھی۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کا کہنا ہے کہ زمینی ریسکیو ٹیم اب تک پہاڑ پر لاپتا پیرا گلائیڈر کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -