بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان کامیلبورن رینیگیڈز سے معاہدہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان کامیلبورن رینیگیڈز سے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
    نئی دہلی  (اے پی پی)بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان  اور مایہ ناز آل راؤنڈرہرمن پریت کا میلبورن رینیگیڈز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ طے پاگیاہے۔میلبورن رینیگیڈز نے ہرمن پریت کور کو ویمنز بگ بیش لیگ کے آٹھویں سیزن کے لئے دوبارہ سائن کیا ہے، کلب نے معاہدے کا پیر  کو اعلان کیا ہے۔33 سالہ بھارتی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو بی بی ایل کے ساتویں سیزن  میں میلبورن رینیگیڈزکی طرف سے سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی کھلاڑی تھی۔  انہوں نے ویمنز بگ بیش لیگ کیساتویں سیزن میں میلبورن رینیگڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے بلے بازی کے شعبے میں سب سے زیادہ 406 رنز اور سب سے زیادہ 15 وکٹیں حاصل کی تھی اس کے علاوہ  ہرمن پریت کور نے ٹورنامنٹ کے دوران زیادہ سے زیادہ 18 چھکے بھی لگائے۔ ہرمن پریت کور کو  کھیل کے تینوں فارمیٹس میں 246 میچز میں بھارتی کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے  اور وہ ٹی 20 کرکٹ  میں 27.08 کی اوسط سے 2411 رنز بناچکی ہیں۔
ہرمن پریت کور نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ میں میلبورن رینیگیڈز میں دوبارہ کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ سیزن میں میلبورن رینیگڈز کی نمائندگی میں  بہت لطف اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کو فتوحات دلا سکوں اورٹیم کو   دوبارہ فائنل میں رسائی کراسکوں۔