ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی20سات جولائی کو ہوگا

 ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی20سات جولائی کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   گیانا (اے پی پی):ویسٹ انڈیز  اور بنگلہ دیش  کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا  تیسرا    اور آخری میچ  7 جولائی    کو پروویڈنس سٹیڈیم، گیانامیں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو 35 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے  بنگال ٹائیگرز  کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں برتری حاصل ہے۔
 سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کی تھی۔ کالی آندھی  نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کو 7وکٹوں  جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے مات دی تھی۔بنگلہ دیشی  ٹیم ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے۔ اس کے علاوہ مہمان ٹیم تین ٹی 20 اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 7 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے بعدتین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا۔