ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں رائل چمپئن کی فتح

 ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں رائل چمپئن کی فتح

  

   لاہور (پ ر) ایک روزہ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد شاہ دی کھوئی نزد وفاقی کالونی میں کیا گیا جس میں جونیئر ٹائیگر الیون، رائزنگ سٹار، رائل چمپئن، لاہور الیون، امریکن الیون، جھولے لعل الیون، نور الیون اور خان الیون نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ رائل چمپئن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ میں کامیابی حاصل کی۔رائل چمپئن کی طرف سے کپتان عدیل شفیع، اسد رضا، استاد نواز، عمیر کھوکھر،  ملک بلاول، شاہد بھائی، فیصل رمضان، احسان، مہر حیدر، مہر فرحان نے بہترین آل راؤنڈرکارکردگی دکھائی اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔ اس موقع پر رائل چیمپئن کے کپتان عدیل شفیع نے حکومت پاکستان اور پی سی بی سے درخواست کی کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔

 اور گراؤنڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -