فخر علی شاہ کا بیس بال فیڈریشن کا سینئر نائب صدر بننا خوش آئند،افراز ہاشمی

فخر علی شاہ کا بیس بال فیڈریشن کا سینئر نائب صدر بننا خوش آئند،افراز ہاشمی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی انڈر 19بیس بال ٹیم کے کھلاڑی افراز حسین ہاشمی نے پی ایف بی کے صدر سید فخر علی شاہ کو بیس بال فیڈریشن ایشیاء(بی ایف اے) کاسینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ روزنامہ پاکستان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے افراز ہاشمی نے کہا کہ سید فخر علی شاہ کو سینئر نائب صدر کا عہدہ ملنے سے پاکستان میں بیس بال کے کھیل کو فروغ ملے گااور ہم بھی دنیا کی ٹیموں کا مقابلہ کر سکیں۔ افراز ہاشمی نے کہا کہ بیس بال کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کرنامیرا مشن ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دورنہیں جب عالمی میدانوں میں پاکستان کی بیس بال ٹیم کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ اگست میں ہم بیس بال ایونٹ دیکھنے کے لئے خصوصی دعوت پر امریکہ جارہے ہیں جہاں جا کر یقینا بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔افراز حسین ہاشمی نے مزید کہا کہ کرکٹ کی طرح بیس بال کے کھلاڑیوں کو بھی سہولیات دی جائیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -