ہنرمند فاؤنڈیشن اور سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے درمیان معاہدہ

ہنرمند فاؤنڈیشن اور سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے درمیان معاہدہ

  

کراچی(پ ر) ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (TVET) کے شعبے میں پاکستان کی سب بڑی این جی او،The HunarFoundation اور سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (SBTE) کے درمیان حال ہی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ یہ تقریب  Hunar Foundationکے کورنگی میں واقع کارپوریٹ آفس میں منعقد ہوئی۔ Hunar Foundation معاشرے کے پسماندہ اور غیرمراعات یافتہ طبقات کے لیے مواقع کو ترجیح دیتی ہے تاکہ ُانھیں ضرورت کے مطابق،اور روزگار کے قابل،ہنر سے آراستہ کیا جا سکے جبکہ سندھ بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن (SBTE) کا وژن صوبہ سندھ اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے سند یافتہ ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنا اور ساتھ ہی معیاری جانچ اور تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن کے ذریعے صنعت کی ضرورتوں کے مطابق قابلیت پر مبنی تربیت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔مزید برآں، مفاہمت کی اِس یادداشت کا مقصد  Hunar Foundationکو بطور تربیت فراہم کرنے والے ادارے اور SBTE کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا اور فروغ دینا ہے۔اس کے علاوہ، مفاہمت کی اس یادداشت کا مقصد ہنر مند کارکنوں اور تربیت حاصل کرنے والوں کو تجارتی علوم، عملی قابلیت، زندگی کی مہارت، صحت اور تحفظ کے بارے میں تفہیم اور کام کی اخلاقیات وغیرہ فراہم کر کے ریکگنیشن آف پرائیر لرننگ (RPL) کے لیے تیار کرنا ہے۔ دونوں اداروں نے ”پیشہ ورانہ تربیت/سیمینار/ورکشاپ“کے لیے تعاون او ر باہمی روابط کو قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے تاکہ تربیت یافتہ افراد کی مہارتوں اور اْن کی قابلیت کو تربیت، ترقی اور نکھارا جا سکے۔

مزید :

کامرس -