انڈر19 ون ڈے کپ،سینٹرل پنجاب، بلوچستان بلیوز کامیاب

انڈر19 ون ڈے کپ،سینٹرل پنجاب، بلوچستان بلیوز کامیاب

  

  راولپنڈی  (اے پی پی):نیشنل انڈر19  ون ڈے کپ میں سینٹرل پنجاب بلیوز نے خیبرپختونخوا بلیوز، بلوچستان بلیوز نے ناردرن بلیوز اور سندھ بلیوز نے سدرن پنجاب بلیوز کو شکست دے دی۔  پی سی بی کے زیراہتمام ٹورنامنٹ کے  ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب بلیوز نے خیبرپختونخوا بلیوز کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رن سے فتح حاصل کی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے، عبید شاہد نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، خیبرپختونخوا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 130 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، حسیب خان 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان بلیوز نے ناردرن بلیوز کو 7 وکٹوں سے ہرایا، ناردرن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27.2 اوورز میں 104 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، عفان اسحاق 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بلوچستان کی طرف سے ساجد علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں بلوچستان نے مطلوبہ ہدف 16.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 باسط علی نے 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، نیشنل گراؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں سندھ بلیوز نے سدرن پنجاب بلیوز کو 98 رنز سے ہرا دیا، سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، کپتان سعد بیگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 100 رنز بنائے، سدرن بلیوز کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 20.1 اوورز میں 87 رنز پر ڈھیر ہو گئی، شرجیل حسن 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، آفتاب ابراہیم نے چار اور ضیا اللہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -