میٹا کی پاکستان میں 'چائے چیٹس' کی تعلیمی سیریز تیار 

  میٹا کی پاکستان میں 'چائے چیٹس' کی تعلیمی سیریز تیار 

  

لاہور(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی ادارہ میٹا (Meta) کے اشتراک سے 'چائے چیٹس 'کے نام سے تعلیمی سیریز کا آغاز کیا ہے۔ اس سیریز میں نوجوان پاکستانی فیس بک صارفین کے اندر بہتر انداز سے ڈیجیٹل استعمال کیلئے ڈیجیٹل لٹریسی اور سماجی ہم آہنگی سے متعلق آگہی پیدا کی جائے گی۔ اس سیریز میں یونیورسٹی کے قریبی دوستوں کے گروپوں میں پیش آنے والے مشکل حالات کا باوقار، دوستانہ اور پرمزاح طریقے سے قابو پانے کے طریقے شامل ہیں تاکہ نوجوانوں میں مثبت انداز سے مثالی کردار اور ذمہ دارانہ آن لائن رویوں کو پروان چڑھایا جائے۔ اس پروگرام کا عزم یہ ہے کہ مقامی کمیونٹی کی تربیت کے توسط سے لاکھوں پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ 180 سیکنڈری اسکول ٹیچرز اور 1000 سے زائد سیکنڈری اسکول کے طالب علموں سے ویب سیریز کے ذریعے رسائی حاصل کی جائے گی، جنہیں ان موضوعات پر اظہار سے متعلق تعلیمی ماہرین بھی تربیت فراہم کریں گے۔ویب سیریز 'چائے چیٹس' یونیورسٹی کے پانچ دوستوں سے متعلق ہے اور یہ انکی روزمرہ زندگی کے آن لائن استعمال کے گرد گھومتی ہے۔

جہاں وہ دوست دونوں طرح آن لائن و آف لائن زندگیوں میں آگے بڑھنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں،حالانکہ وہ مختلف سماجی و ثقافتی پس منظر رکھتے ہیں جبکہ انکے رویوں کا فرق بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ ان کرداروں اور کہانیوں سے متعلق توقع ہے کہ مثالی کرداروں کے ساتھ نوجوان افراد بہتر انداز سے ہم آہنگ ہوسکیں گے۔ 

مزید :

کامرس -