سٹار محمڈن کلب راولپنڈی نے راوی کلب اسلام آباد کوہرا دیا

سٹار محمڈن کلب راولپنڈی نے راوی کلب اسلام آباد کوہرا دیا

  

   راولپنڈی (یواین پی)سہیل اینڈ ابراہیم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں سٹار محمڈن کلب راولپنڈی نے راوی کلب اسلام آباد کو تین۔ایک پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔ گنگال فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 0-0 سے برابر تھیں۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ اس موقع پر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق چیرمین شوکت علی خان، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹریزناصر کیانی اورانعام الجق، اسلام آباد مہران کلب کے چیرمین محمد زمان، سابق سیکرٹری شفقت رضا، غوری فٹ بال کلب کے صدر راجہ مسعود، گنگال کلب کے صدر ایڈووکیٹ خال کیانی،راوی فٹ بال کلب کے سیکرٹری حارث بن ہارون اور سابق قومی کوچ شہزاد انور بھی موجود تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -