این بی اے، کلے تھامپسن کی باسکٹ بال کورٹ میں شاندار واپسی

این بی اے، کلے تھامپسن کی باسکٹ بال کورٹ میں شاندار واپسی

  

   نیویارک(آئی این پی)امریکہ کی مشہور باسکٹ بال لیگ این بی اے میں کلے تھامپسن 31 ماہ کی طویل غیر حاضری کے بعد شاندار واپسی ہو گئی۔کلے تھامپسن نے اپنے کلب گولڈن اسٹیٹ وارئیرز کی جانب سے کلیو لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیا، اور ٹیم کی 82-96 پوائنٹس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔کلے تھامپسن 2019 میں بائیں گھٹنے میں چوٹ لگنے کے باعث باسکٹ بال کورٹ سے باہر ہو گئے تھے۔میچ سان فرانسسکو کے چیس سینٹر اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، 31 سالہ کلے تھامپسن نے 17 پوائنٹس بنائے۔تھامپسن نے وارئیرز کی جانب سے میچ کا پہلا باسکٹ کیا اور مخالف ٹیم کی باسکٹ پر 18 مرتبہ حملہ کیا جس میں سے سات میں کامیابی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -