چندر پال امریکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

 چندر پال امریکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

  

کنگسٹن  (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کریکٹرشیو نارائن چندر پال کو یو ایس اے کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔47 سالہ شیو نارائن چندر پال  نے اپنے 21 سال پر محیط بین الاقوامی کیریئر میں 164 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے  11,867 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے لیے صرف برائن لارا نے تینوں فارمیٹس میں چندر پال کے 20,988 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔وہ رواں ہفتے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں رائزنگ سٹارز ٹی 20 چیمپئن شپ کے ساتھ شروع ہونے والی خواتین کی انڈر 19 ٹیم کے بھی انچارج  ہوں گے۔چندر پال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں امریکا کی  قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ  تعینات ہونے پر بہت پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کافی عرصہ سے خواتین کے  کھیل میں بہتری کے لئے کوشاں ہوں  اور میں نے گہری دلچسپی کے ساتھ یو ایس اے کی خواتین کی قومی ٹیم کی پیشرفت کی پیروی کی ہے۔امریکا کی  قومی خواتین ٹیم ٹی 20 بین الاقوامی درجہ بندی میں 28 ویں نمبر پر ہے۔شیونارائن چندر پال 2023 کے آخر تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔چندر پال کے پاس  کوچنگ کا  تجربہ ہے اور وہ  ویسٹ انڈیز U19 ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں 47 سالہ چندرپال  یو ایس اے نیشنل ویمنز ٹیم اور ویمنز انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر تعینات ہونے پر پرجوش ہیں۔

۔شیو نارائن چندر پال کو 164 ٹیسٹ،268 ایک روزہ اور 22 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -