ہسپتالوں کی صفائی میں غفلت برداشت نہیں کرینگے،سلمان رفیق

ہسپتالوں کی صفائی میں غفلت برداشت نہیں کرینگے،سلمان رفیق

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اچانک سروسزہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی،علاج معالجہ،اے سی سسٹم،ڈاکٹرزکی حا ضری اور ویٹنگ ایریاز کا دورہ کیا۔ایم ایس سر و سز ہسپتال ڈاکٹرعامرمفتی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ایم ایس ڈاکٹرعامرمفتی نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو مریضوں کے علاج معالجہ بارے بریفنگ د ی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے مختلف وارڈزمیں داخل مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔صوبہ کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں کسی مریض کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔صفائی ستھرائی میں غفلت برداشت نہیں کریں گے۔دریں اثنا ء صوبائی وزیر نے آؤٹ ڈور کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف کے عہدیداروں نے ملاقات بھی کی۔ جس میں صوبائی صدر پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن محمد ارشد بٹ نے  ورک چارج اور ڈیلی ویجز ملازمین کی بحالی اور ریگولر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جس میں صوبائی وزیر نے ورک چارج اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناء صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی واسا ہیڈ آفس آمد۔حلقہ پی پی 157 میں جاری سیوریج، واٹر سپلائی کے ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -